دھونی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم خبر
03 جولائی 2019 (20:27) 2019-07-03

نئی دہلی: ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں دھونی کی سلو بیٹنگ کے بعد شائقین کرکٹ دھونی سے ناراض ہو گئے ،ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف مایوس کن کار کردگی کے بعد اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھونی اس ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دینگے ۔

تفصیلات کے مطابق تین دفعہ آئی سی سی کی ٹرافی بھارت لانے والے مہندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوسکتے ہیں۔

دھونی نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف آخری اوورز میں سلو بیٹنگ کی تھی جس کی وجہ سے ان دنوں وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سابق کھلاڑیوں نے دھونی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔


ای پیپر