”مشکل معاشی صورتحال “,آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس
03 جولائی 2019 (19:22) 2019-07-03

راولپنڈی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کا اہم اجلاس ہوا ،جس میں ایک دفعہ پھر آرمی چیف نے مشکل مگر ضروری معاشی اقدامات سے آگاہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 222ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر اہم فیصلے کیے گئے ، آرمی چیف نے کہاپاکستان کو امن اور ترقی کی راہ پر مثبت انداز سے گامزن کر نا ہے ،انہوں نے کہا دیر پا امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے ۔

کانفرنس میں بھارت،افغانستان،ایران سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرغور جبکہ سیکیورٹی آپریشنز،کالعدم تنظیموں کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بھی زیرغورآئیں۔


ای پیپر