رانا ثناءاللہ کے جرم کی سزا ”سزائے موت“ہے :آصف زرداری
03 جولائی 2019 (18:56) 2019-07-03

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ رانا ثناءاللہ اپنی ہی گاڑی میں منشیات لیکر جائے ؟ رانا ثنا ءاللہ کی منشیات کیس میں گرفتاری کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں جرم ثابت ہونے پر سزا” سزائے مو ت“ ہے ۔زرداری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ پر بہت بھونڈا اور نرالا الزام لگایا گیا ہے ۔

آصف علی زرداری نے انکشاف کیا کہ مجھ پر بھی منشیات سمگلنگ کا الزام لگا یا گیا تھا جس میں مجھے نکلتے 5سال لگ گئے تھے ، رانا ثناءاللہ پر بنایا گیا کیس بھی مجھ سے ملتا جلتا ہے اور اس کی سزا بھی ”سزائے موت “ہے ،انہوں نے کہا حکومت سے ملک تو چل نہیں رہا لیکن ٹیکس لگا کر غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ،آصف زرداری وزیر اعظم کی پارلیمنٹ ہاوس کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے جیسے بندر کے ہاتھ میں استرہ آگیا ہے اور وہ چلتے جارہا ہے لیکن میرے پاس بونگے کی باتیں سننے کیلئے وقت نہیں ہے۔

ٓٓآصف زرداری نے ایک دفعہ پھر اپنے موقف پرڈٹے رہتے ہوئے جواب دیا کہ ایسا کون کہہ رہا ہے کہ چیئرمین سینٹ بچ جائے گا ۔


ای پیپر