اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لیں جواب لونگا:وزیر اعظم
03 جولائی 2019 (18:41) 2019-07-03

راولپنڈی : وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر دوٹوک مو¿قف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے جو کرنا ہے وہ کر لیں حساب لے کر رہوں گا ،عمران خان نے انکشاف کیا کہ اگر زرداری اور نواز خاندان باہر پڑے پیسے میں سے آدھا پیسہ بھی واپس لے آئیں تو روپیہ اوپر چلا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا قوم سے وعدہ کیا تھا کہ صاف شفاف احتساب ہو گا ،چوروں ڈاکوﺅں سے قوم کا پیسہ واپس لیا جائیگا ، وزیر اعظم نے کہا یہ جتنا مرضی شور مچا لیں ان سے جواب لوں گا ۔

عمران خا ن نے کہا میرے اوپر بنائے گئے کیسز کا جواب میں نے عدالت میں دیا تھا ان لوگوں کی طرح رونا دھونا نہیں کیا ،پانامہ کیسز کی میں نے جب بات کی تو ان لوگوں نے میرے اوپر کیسز بنوانے شروع کر دئیے ،ان لوگوں نے میرے خلاف انتقامی کاروائی کی ،اب یہ لوگ شور مچاتے ہیں کہ میں ان کے خلاف انتقامی کاروائی کر رہا ہوں ۔

عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ دونوں خاندانوں کے بچے ارب پتی بن گئے جبکہ دوسری طرف قوم مقروض ہو گئی ،اب ان سے حساب لیاجائیگا ،عمران خا ن نے انکشاف کیا کہ زرداری اور نواز خاندان باہر پڑا پیسہ آدھا بھی پاکستان واپس لے آئیں تو روپیہ اوپر چلا جائیگا ،انہوں نے کہا اب جس مرضی بادشاہ سے سفارش کروا لیں کوئی این آر او نہیں دونگا ،عمران خان نے کہا یہ ہے نیا پاکستان جہاں بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا ۔


ای پیپر