قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
03 جولائی 2019 (18:11) 2019-07-03

لندن : قومی ٹیم میں بنگلہ دیش کیخلاف اہم ترین میچ میںبڑی تبدیلیوں کا امکان ہے ،امام الحق کے ساتھ محمد حفیظ کو اوپن کرانے کا امکان ہے ،اسی سلسلے میں محمد حفیظ کو نئی گیند کیساتھ بیٹنگ پریکٹس بھی کرائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ کیلئے قومی ٹیم نے بھر پور نیٹ پریکٹس شروع کر دی ،جس میں شعیب ملک نے جم کر بیٹنگ کی ،پاکستان کے بولنگ اٹیک میں تبدیلی کا فیصلہ ٹیم کی پوزیشن مزید کلیئر ہونے کے بعد کیا جائیگا ،شعیب ملک نے نیٹس پر بھر پور بیٹنگ پریکٹس کی ۔


ای پیپر