بچوں کیلئے شادی کی کوئی ضرورت نہیں : ماہی گل
03 جولائی 2019 (17:48) 2019-07-03

ممبئی :بولی وڈ فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ میں بولڈ کردار ادا کرنے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہی گل کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے لیے شادی کرنا ضروری نہیں ۔

بھارتی اداکارہ  ماہی گل نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ایک تین سالہ بچی کی ماں ہیں۔ ماہی گل کے مطابق ان کی بیٹی کا نام ویرونیکا ہے اور وہ اس وقت اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں اور فی الحال انہوں نے شادی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، لیکن مستقبل میں اس حوالے سے سوچا جائے گا۔


ای پیپر