فوٹو بشکریہ فیس بک

ایڈز نے سندھ کے بعد جنوبی پنجاب کا رخ کرلیا
03 جولائی 2019 (13:20) 2019-07-03

ملتان: ایڈز نے سندھ کے بعد جنوب پنجاب میں بھی پنجے گاڑھ لیے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تین اضلاع سے تعلق رکھنے والے آٹھ نئے مریضوں میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ایڈز نے سندھ کے بعد جنوبی پنجاب کا رخ کرلیا۔ ملتان، خانیوال، وہاڑی اور بہاولپور میں بھی ایڈز کے 8 نئے کیسز سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر ایڈز کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1362 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی وائرس نے پنجاب کے 17 اضلاع کو متاثر کیا۔ رواں ماہ کے آخر میں ایڈز کے متاثرہ مریضوں کی نئی فہرست مرتب کی جائے گی۔


ای پیپر