لاہور ایئر پورٹ پر 2عمرہ زائرین قتل
03 جولائی 2019 (12:37) 2019-07-03

لاہور : لاہور میں علامہ اقبال ایئر پورٹ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق، فائرنگ علامہ اقبال ایئر پورٹ کے لائونج میں کی گئی جس کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہو گئے، ایس پی کینٹ اسد رضا کاظمی نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ، جاں بحق افراد کی شناخت نفیس اور زین کے ناموں سے ہوئی ، فائرنگ کی آواز سنتے ہی ایئر پورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی ۔ رینجرز اور پولیس کے اضافی دستے ائیر پورٹ پہنچ گئے، ایئر پورٹ کی سکیورٹی سخت کردی گئی ، گرد ونواح کے علاقے اور ٹریفک کو بند کر دیا گیا، ائیر پورٹ کی انٹری بھی بند کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،تحقیقات جاری ہیں ۔پولیس کے مطابق دونوں مقتولین عمرہ کر کے وطن واپس پہنچے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ واضح رہے کہ دونوں قتل ہونے والے افراد بابر بٹ لکوڈیریا نامی شخص کے قتل میں نامزد ملزم تھے۔


ای پیپر