فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومت نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سنا دی
03 جولائی 2019 (12:16) 2019-07-03

اسلام آباد: حکومت نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سنا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گاڑیوں پر انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے پرانے نرخ بحال کر دیئے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس شرح میں کوئی ردو بدل نہیں کی گئی۔

ایف بی آر نے گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن، تبادلہ پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس شرح میں تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم ٹیکس ریٹرن نہ داخل کرانے والے افراد بہر حل دو گنا اے ٹی ایل ٹیکس ادا کریں گے۔

ایف بی آر نے واضح کیا کوئی شخص اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ گوشوارہ دینے کا مجاز نہیں تو پیشگی اطلاع کرنے کی صورت میں معاف کیا جاسکتا ہے۔


ای پیپر