image by Twitter

بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
03 جولائی 2019 (10:44) 2019-07-03

برمنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، روہت شرما کو شاندار اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز راہول نے 92 گیندوں پر 77 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 6 چوکے شامل تھے، روہت شرما نے 92 گیندوں پر 104 سکور کیے جس میں 5 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، ویرات کوہلی نے 27 گیندوں پر 26 سکور کیے جس میں 3 چوکے شامل تھے۔ پنٹ نے 41 گیندوں پر 48 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔

دھونی نے 33 گیندوں پر 35 سکور کیے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مصطفیز الرحمن نے 59 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شکیب الحسن، روبیل اور سومیا سرکار نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 48 اوورز میں 286 رنز بنا سکی، شکیب الحسن نے 74 گیندوں پر 66 سکور کیے جس میں 6 چوکے شامل تھے، محمد سیف الدین نے 38 گیندوں پر 51 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 9 چوکے شامل تھے، صابر رحمن نے 36 گیندوں پر 36 سکور کیے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔

اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے 31 گیندوں پر 22 سکور کیے ، سومیا سرکار نے 38 گیندوں پر 33 سکور کیے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔ بھارت کی جانب سے بمرہ نے 4 اور پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کمار، شامی اور چاہل نے 1-1وکٹ اپنے نام کی۔


ای پیپر