متھن چکرورتی کے بیٹے پر اداکارہ سے ریپ کا الزام
03 جولائی 2018 (23:58) 2018-07-03


دہلی :بھارتی دارالحکومت دہلی کی مقامی عدالت نے بالی وڈ اداکار متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے چکروتی پر اداکارہ سے ریپ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی بھوج پوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر ریپ کرنے کی درخواست جمع کرائی ۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے روہنی کی مقامی عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ’میرے مہاکشے کے ساتھ 2015 سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ مجھ سے شادی کا وعدہ کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے لیکن اب مہاکشے اپنے وعدے کے مطابق مجھ سے شادی کرنے سے انکاری ہے۔دہلی کی عدالت کے حکم پر اداکار متھن چکروتی کی اہلیہ اور بیٹے مہاکشے پر مقدمہ درج کیا جائیگا جس میں ریپ ، دھوکہ دہی، دھمکانے اور اسقاط حمل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔


ای پیپر