بھارت کے ٹوائلٹ پوری دنیا میں مذاق بنوانے لگے
03 جولائی 2018 (20:50) 2018-07-03

نئی دہلی:بھارتی حکومت کی نت نئی عوامی اسکیمیں دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہیں، ٹوائلٹ معاملہ دنیا بھر میں بھارت کے ماتھے کا جھومر بن چکا ہے، ٹوائلٹ استعمال کرنے کی ترغیب کے لیے رقوم فراہم کرنے کی اسکیم متعارف کرا دی گئی، نت نئی اسکیموں کے باوجود تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، بھارت میں 53فیصد لوگ رفع حاجت کیلئے ٹوائلٹ کا استعمال نہیں کرتے۔


تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ٹی وی شوز میں بھارتی حکومت کی ان اسکیموں پر خوب فقرے بازی کی جا رہی ہے اور بھارتی قوم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ٹوائلٹ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے رقوم فراہم کی جا رہی ہیں اور نئی سے نئیِ اسکیمیں متعارف کروائی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو کھلے مقامات پر اس گندی عادت سے روکا جاسکے جو بھارت کے ماتھے کا جھومر بن چکا ہے۔ بھارت کی موجودہ سرکار نے بھی دعوی کیا تھا کہ وہ اپنے دورِ حکومت میں بھارت کے 100فیصد شہریوں کو ٹوائلٹ کی سہولت مہیا کریں گے اور کوئی بھی شہری اس مقصد کے لیے کھیتوں اور جھاڑیوں کا رخ نہیں کرے گا،عوامی ٹوائلٹ کی افتتاحی تقریب اتنی عمدہ اور شاندارانداز میں کی گئیں کہ دیکھنے سے تعلق تھیں لیکن صورت حال میں کسی تبدیلی کا امکان نظر نہیں آتا۔


دنیا بھر کے مختلف ٹی وی شوز میں بھارتی حکومت کی ان اسکیموں پر خوب فقرے بازی کی جا رہی ہے اور بھارتی قوم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ امریکی ٹی وی کے معروف شو میں بھی بھارتیوں کی اس بری عادت کی نشان دہی کی گئی ۔بھارتی ٹی وی شو کے معروف میزبان جمی کمیل کا بھارتی شہر احمد آباد کا دوران پروگرام ذکر کرتے ہو ئے کہناتھا کہ دنیا میں ایسا شہر بھی موجودہے جہاں لوگوں کو رفع حاجت کے لئے پیسے دیئے جاتے ہیں ، میں یہ بات مذاق کے طور پر نہیں کر رہا بلکہ میں بھارتی شہر احمد آباد کی بات کر رہاہوں جس کے بارے میں ورلڈ بینک نے رپورٹ دی ہے کہ یہاں53فیصد لوگ رفع حاجت کیلئے ٹوائلٹ کا استعمال نہیں کرتے اور کھلی فضا کو ترجیح دیتے ہیں۔


ای پیپر