Source : Yahoo

الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماو ں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہ`
03 جولائی 2018 (20:06) 2018-07-03

اسلام آباد: نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی ( نیکٹا ) حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماو ں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔نیشنل کاو نٹرٹیررازم اتھارٹی ( نیکٹا ) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات 2018 کے دوران 18 سیاسی رہنماو ں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔

نیکٹا حکام کے مطابق ممکنہ حملوں سے متعلق آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے نیکٹا کو آگاہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نیکٹا حکام کے مطابق الیکشن کے دوران 12 عام اور 6 مخصوص سیاسی شخصیات کے لئے تھریٹ الرٹ موصول ہوئی ہیں اور دہشت گردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ جن سیاسی رہنماو ں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ان میں (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت بھی شامل ہے۔


ای پیپر