زیر حراست 4اراکین قومی اسمبلی سے متعلق اہم خبر
03 جنوری 2020 (23:40) 2020-01-03

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چار اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے چار اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے ہیں، جن ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے ہیں ان میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی ، سابق وفاقی وزرا سعد رفیق ، احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان چاروں اراکین کی رواں اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


ای پیپر