ایران ،امریکہ کشیدہ حالات ،امریکی وزیر خارجہ کا جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون
03 جنوری 2020 (23:00) 2020-01-03

راولپنڈی : ایران امریکہ کی بڑھتی کشیدگی کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی فوج کے سپہ سالار سے رابطہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،انہوں نے ایران امریکہ حالیہ کشیدگی سے متعلق آگاہ کیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کر کے مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی کے ممکنہ نتائج سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحمل کا مظاہر ہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے رابطے کیے جائیں تاکہ امن و استحکام کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔آرمی چیف نے افغان امن عمل کی کامیابی پر توجہ دینے کی ضرورت کو بھی دہرایا۔


ای پیپر