بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام،عمران خان نے مودی کو پھر بے نقاب کر دیا
03 جنوری 2020 (20:29) 2020-01-03

اسلام آباد:عمران خان نے ایک دفعہ پھر اپنے ٹوئٹ میں مودی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کب تک انتہا پسند مودی کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہے گی؟ اتر پردیش میں مسلمانوں کا منظم قتل عام کیاجارہاہے۔

عمرا ن خا ن نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے،اترپردیش میں مسلمانوں کامنظم قتل عام کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس مودی سرکارکے نسل کشی کے منصوبے پر عمل کررہی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو شیئر کی اور مودی حکومت کی مسلمانوں سے نفرت پر مبنی پالیسیوں کے حوالے سے لکھا جانیوالا بھارتی مضمون نگار کا مضمون بھی شیئر کیا۔


ای پیپر