شین واٹسن کا پاکستانی مداحوں کیلئے اردو میں خصوصی پیغام
03 جنوری 2020 (19:54) 2020-01-03

سڈنی:آسٹریلیا کے سابق آل رانڈر شین واٹسن نے پاکستانی مداحوں سے پی ایس ایل اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار بلے باز شین واٹسن نے پاکستانی مداحوں کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شین واٹسن کا پیغام جاری کیا گیا جس میں سابق آسٹریلوی آل رانڈر نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کہا کہ پاکستانیوں میں ایک بار پھر پی ایس ایل پاکستان کھیلنے آرہا ہوں، آپ سب لوگ ہمیں سپورٹ کریں اور اس بار ہرطرف کوئٹہ کوئٹہ ہوگا۔


ای پیپر