photo AFP

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا
03 جنوری 2019 (17:05) 2019-01-03

کیپ ٹاؤن : نہ کپتان کی ہدایت نے کام دکھایا، نہ ہی کوچ کی ڈانٹ کام آئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی بلے بازوں نے اپنی مرضی دکھائی۔

پاکستانی بلے بازوں نے پہلے ٹیسٹ کی بدترین غلطیوں سے کچھ نہ سیکھا، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا۔ 116 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

اوپنر فخر زمان فلاندر کی گیند پر ایک رنز پر ہی کیچ آؤٹ ہوئے، تو امام الحق بھی سٹین کی گیند پر 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اظہر علی 2 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے تو اسد شفیق بھی 20 رنز پر ایلگر کو اپنا کیچ تھما بیٹھے، بابراعظم بھی 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔


ای پیپر