فوٹو بشکریہ فیس بک

پیپلز پارٹی 48 گھنٹوں میں حکومت گرا سکتی ہے: نبیل گبول کا دعویٰ
03 جنوری 2019 (16:38) 2019-01-03

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 48 گھنٹوں میں حکومت گرا سکتی ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چند معاملات پر اکھٹے اور ایک پیج پر ہیں۔ ہمارے لیے پی ٹی آئی کی حکومت گرانا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہمارے جانب سے وزیراعظم کا نام بھی سوچ لیا گیا ہے اور اس کا تعلق چھوٹے صوبے بلوچستان سے ہو گا۔

ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں مگر ہم پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 25 ایم این ایز بھی ہمارے مدد کے لیے تیار ہیں۔


ای پیپر