فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف الحمداللہ ٹھیک ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں: مریم نواز
03 جنوری 2019 (15:09) 2019-01-03

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف الحمداللہ ٹھیک ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کی شکر گزار ہوں۔

مریم نواز ، کیپٹن ریٹائر صفدر اور حمزہ شہباز سمیت اہلخانہ نے نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کی۔ والدہ نے بھی بیٹے کو گلے لگایا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

سابق وزیراعظم سے ملنے ایاز صادق، خرم دستگیر، زاہد حامد، سائرہ افضل تارڈ، رانا تنویر اور محمد زبیر سمیت دیگر متوالے بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ قائد سے ملاقات کا دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری طرف نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف درخواست مکمل کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک مرکزی اپیل کا فیصلہ نہیں ہوتا سزا معطل کی جائے۔ عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں ڈائری نمبر لگا دیئے۔


ای پیپر