فوٹو بشکریہ فیس بک

انوپم کھیر کو ’حادثاتی وزیر اعظم ‘ بننا مہنگا پڑ گیا
03 جنوری 2019 (13:58) 2019-01-03

نیو دہلی: من موہن سنگھ کا کردار کیوں نبھایا، بھارتی اداکار انوپم کھیر ، اکشے کھنہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انوپم کھیر کو ’ حادثاتی وزیر اعظم ‘ بننا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی ریاست بیہار میں مقدمہ درج۔ انوپم کھیر ، اکشے کھنہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نامزد۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ فلم 'دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر' میں اعلیٰ شخصیات کے کردار کی بری عکاسی کی گئی ہے۔

فلم میں من موہن سنگھ کے 10 سالہ دور حکومت اور کانگریس پر گاندھی خاندان کی گرفت سے متعلق کئی اندرونی کہانیوں سے پردہ اُٹھایا گیا ہے۔ فلم بھارت میں 11 جنوری کو ریلیز کی جائے گئی۔


ای پیپر