2001 سے جاری افغان جنگ میں 2372 فوجی ہلاک، 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے
03 جنوری 2019 (13:05) 2019-01-03

کابل: 2001 سے جاری افغان جنگ میں 2372 فوجی ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں طالبان سے لڑائی، بم دھماکوں اور فوجی اڈوں پر حملوں میں ہوئیں۔

امریکی فوج کے لیے افغانستان میں سب سے خطرناک سال 2010 رہا۔ جب 496 فوجی مارے گئے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 17 سال سے جاری افغان جنگ میں 1 ٹریلین ڈالر سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ سے ہاتھ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردی کی جنگ مزید کیسے لڑ سکتے ہیں، امریکہ 6 ہزار کلو میٹر دور جنگ لڑ کر دیوالیہ نہیں ہونا چاہتا۔


ای پیپر