فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد ہائیکورٹ: العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں اہم پیشرفت
03 جنوری 2019 (12:26) 2019-01-03

اسلام آباد : العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیلوں کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نیب کی اپیلوں پر ڈائری نمبر لگا دیئے۔

فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیل پر 63/2019 نمبر لگایا گیا ہے۔ العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں نیب کی اپیل پر 64/2019 کا نمبر لگایا گیا ہے۔ اپیلوں کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب نواز شریف کے وکلا بھی دستاویزات کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست نامکمل قرار دے دی گئی تھی۔


ای پیپر