فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکی صدر نے افغانستان میں شکست تسلیم کر لی
03 جنوری 2019 (11:13) 2019-01-03

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ سے ہاتھ اُٹھا لیے، کہتے ہیں ہم دہشتگردی کی جنگ مزید کیسے لڑ سکتے ہیں، امریکہ 6 ہزار کلو میٹر دور جنگ لڑ کر دیوالیہ نہیں ہونا چاہتا۔

امریکی صدر نے افغانستان میں شکست تسلیم کر لی، کابینہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو افغانستان میں مداخلت کا حق تھا۔ روس افغانستان میں دہشتگردوں کو روکنے کے لیے گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ 90 کی دہائی میں سویت یونین کی مثال سب کے سامنے ہیں۔ روس کبھی سوویت یونین تھا لیکن افغانستان میں دیوالیہ پن نے اسے روس بنایا۔ امریکا افغانستان میں طالبان سے مذاکرت میں مصروف ہے۔ انہوں نے بھارت کے افغانستان میں خفیہ فنڈنگ کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا۔


ای پیپر