ورلڈ کپ کی پروموشنل ویڈیو، آئی سی سی پاکستانی کرکٹرز کی پرفارمنس شامل کرنا بھول گیا
03 جنوری 2019 (10:31) 2019-01-03

آئی سی سی نے رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی، حیران کن طور پر ویڈیو میں کسی پاکستان کرکٹرز کی پرفارمنس کو شامل نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی گنتی بھول گئی یا کھلاڑیوں کی پہچان نہ رہی، شاید اسی لیے پاکستان کو سرے سے اگنور کر دیا۔ ورلڈکپ میں دس ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی مگر پرومو میں پاکستانی ایکشن کا نام ونشان تک نہیں۔

پاکستان کے موجودہ اور سابق وزیراعظم کی جھلک تو دکھائی دی، جھنڈے بھی نظر آئے، مگر پرفارمنس غائب رہی۔

افغانستان کو کرکٹ میں آئے جمعہ جمعہ اٹھ دن ہوئے، اس کے شاٹس بار بار استعمال ہوئے۔ آئی سی سی کو بنگلادیش بھی یاد رہا کمی رہی تو صرف پاکستانی ایکشن کی۔


ای پیپر