فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومت کا اپنے ہی مقرر کیے گئے مشیر کی تقرری پر یوٹرن
03 جنوری 2019 (09:29) 2019-01-03

اسلام آباد: حکومت کا اپنے ہی مقرر کیے گئے مشیر کی تقرری پر یوٹرن ، معیشت پر حکومت کی ترجمانی کرنیوالے ڈاکٹر فرخ سلیم سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

ایک عرصہ تک حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کرنیوالے فرخ سلیم جب میڈیا پر حکومت کا دفاع نہ کرسکے تو تحریک انصاف نے ٹویٹر کے ذریعے ہی انکی تقرری پر یوٹرن لے لیا۔

فرخ سلیم کی حکومتی معاشی پالیسی پر نیا بیان آنے کے بعد نئے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فروغ سلیم حکومت کے ترجمان نہیں۔ وزیراعظم ہاوس میں نئی تعیناتیوں پر پابندی کے باعث انکو ترجمان نہیں بنایا گیا۔

p>اس سے قبل فرخ سلیم کئی ٹی وی شوز میں حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرتے رہے، لیکن تب کسی نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈاکٹر فرخ سلیم کو معیشت اور توانائی امور پر حکومتی ترجمان مقرر کرنے کا ٹویٹ گزشتہ برس 9 اکتوبر میں کیا تھا۔


ای پیپر