Pakistan Team 2nd Test Match
03 فروری 2021 (22:44) 2021-02-03

لاہور:جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ برقراررکھنے کا اعلان کیا گیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزنے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

 کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ کوہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا آخری میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔اعلان کردہ ٹیم میں عابد علی،عمران بٹ ،اظہر علی ، بابر اعظم (کپتان)، فواد عالم ،سعود شکیل ،فہیم اشرف ،محمد نواز ،محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سرفراز احمد ،نعمان علی ،ساجد خان ،یاسر شاہ ،حارث رئوف ،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔


ای پیپر