Pop Star Rihana
03 فروری 2021 (22:16) 2021-02-03

ممبئی :مودی نے پورے بھارت کو دنیا میں ذلیل ورسوا کر دیا ہے ،بھارت میں جاری کسان مظالم کو لے کر جہاں کینڈین وزیر اعظم نے بھارتی پالیسیوں پر خوب تنقید کی تھی وہیں اب کسانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کرنے کیلئے بین الاقوامی شہریت یافتہ پا پ سٹار ریحانہ بھی میدان میں کو دپڑی ہیں ۔

پاپ سٹار ریحانہ نے ٹوئٹر پر فارمر پروٹیسٹ کے ہیش ٹیگ میں سی این این کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بھارت میں ہونے والے کسان مظالم پر بات کیوں نہیں کرتے ۔

واضح رہے اس وقت بھارت میں کسانوں کا احتجاج ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑ ھتا جا رہا ہے جس کی وجہ بھارت کی پوری دنیا میں بدنامی ہو رہی ہے لیکن مودی ہے جو کسان مخالف بل واپس نہ لینے پر ڈٹا ہوا ہے ،دریں اثنا کسانوں نے چھ فروری کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے اور تین گھنٹے تک تمام شاہراہوں کو بند کرنے کی بات کہی ہے جبکہ دوسری جانب دہلی پولیس نے سرحد پر بڑی بڑی رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور وہاں انٹرنیٹ سہولیات کو بند کیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

پاپ سٹار ریحانہ اور میاں خلیفہ کی طرف سے کسانوں کے حق میں بیانات دینے پر بھارتی بکائو میڈیانے ان دونوں کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانا شروع کردیا ہے کہ یہ دونوں فنکار پاکستان کے کہنے پر بھارت کیخلاف بیانات دے رہے ہیں ،  پا پ سٹار ریحانہ کے اس ٹویٹ کو پونے دو لاکھ بار سے زیادہ بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے جبکہ ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ انڈیا میں ریحانہ کے ساتھ گریٹا اور کنگنا رناوت بھی ٹرینڈ کر رہی ہیں۔


ای پیپر