China Big News
03 فروری 2021 (21:46) 2021-02-03

میڈیکل کی ہسٹری میں اُس وقت ایک انوکھا واقع دیکھنے میں پیش آیا جب ایک شخص کی اچانک چند گھنٹوں میں جلد کی رنگت مکمل طو ر پر پیلی ہو گئی ،سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو ئی جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص کی جلد کی رنگت مکمل طور پر پیلی ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ایک ایسا شخص ہسپتال پہنچا جس کے جسم کی رنگت مکمل طورپر زرد ہو چکی تھی ،پہلے تو ڈاکٹر اُسے دیکھ کر حیران اور پریشان ہوگئے ،سمجھے شاید عالمی وبا کی کوئی نئی علامت سامنے آگئی ہے لیکن جب اس شخص کے ٹیسٹ کیے گئے تو لبلے میں بہت بڑی رسولی موجودتھی ،جس کا سائز بھی کافی بڑا تھا ،اس رسولی کی وجہ سے پتے کی نالیاں بلاک ہو چکی تھیں ، اس کی وجہ سے اس کے جسم میں بلیروبن پیدا ہوا، جو زرد رنگ کا ہوتا ہے اور خون کے سرخ خلیوں میں خرابی کی صورت میں بنتا ہے، اسی کی وجہ سے یرقان بھی ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ برسوں تک سگریٹ اور شراب نوشی کی وجہ سے ٹیومر بڑھتا گیا۔ ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے ٹیومر کو ہٹا دیا جس کے بعد ڈو کی رنگت واپس معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔


ای پیپر