Senate Election 2021
03 فروری 2021 (21:20) 2021-02-03

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف حالیہ سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں بھی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات  کیلئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی فہرست پیش کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ کیلئے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے جو ایوان میں پارٹی کیلئے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف حالیہ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں بھی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔


ای پیپر