Jahangir Tareen Entry in Senate Election
03 فروری 2021 (18:10) 2021-02-03

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کا حق ادا کر دیا ،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو سینیٹر بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین خود تو حکومتی عہدہ نہ حاصل کر سکے لیکن الیکشن میں کلید ی کردار ادا کرنے والے جہانگیر ترین کے بیٹے کو سینٹر بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے نام کی منظوری کے بعد پنجاب سے سینٹ الیکشن لڑا یا جائیگا ،تحریک انصاف نے پنجاب سے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سینٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرنے شروع کر دئیے ہیں ،ان اہم ترین ناموں میں وزیر اعظم عمران خان کے چار معاون خصوصی بھی شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے اعجاز چوہدری ،سیف اللہ نیازی اور امین اسلم کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔شہزاد اکبر،ڈاکٹر فیصل،رزاق داؤد اور شہباز گل کے نام بھی زیر غور ہیں۔

ق لیگ سے کامل علی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔زلفی بخاری کا نام اسلام آباد سے نشست کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔خواتین کی نشست کے لیے نیلوفر بختیار،نگہت محمود اور نیلم ارشاد کے نام زیر غور ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کا نام بھی سینیٹ انتخابات کے لیے زیر غور ہیں،ذرائع کا دعویٰ ہے اگر علی ترین کے نام کی منظوری دی جاتی ہے تو پھر انہیں پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑوایا جائے گا،اس حوالے سے جہانگیر ترین بھی خاصے متحرک ہیں۔


ای پیپر