3 crore, children, schools, country, Qasim Suri, Pakistan
03 فروری 2021 (15:51) 2021-02-03

راولپنڈی: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ملک میں ڈھائی سے 3 کروڑ بچے اسکولز نہیں جا سکتے، نوجوان ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں۔

راولپنڈی کی فاطمہ جناح یونیورسٹی میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کی دیوار کا افتتاح کرتے ہوئے قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں اور ملک کا مستقبل بھی ، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کی دیوار پر وہ تمام تر اہداف درج ہیں جنہیں ہم نے حاصل کرنا ہے ، ترقی پزیر ممالک کو یہ حاصل کرنے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں کئی لوگ آج بھی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں ، ملک میں سے غربت و دیگر مسائل کو دور کرنا ہے۔ بہت سی چیزوں پر قانون سازی نہیں ہوئی ، نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کو آگے لے کر جانا ہے۔

واضح رہے کہ تقریب میں چیئرمین ہلال احمر نے بھی شرکت کی


ای پیپر