Allama iqbal,poet,statue,Lahore,Park,Gulshan e iqbal,pha
03 فروری 2021 (14:43) 2021-02-03

لاہور : گلشن اقبال پارک سے شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ ہٹا دیا گیا۔پی ایچ اے کے دو افسران معطل 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ عوام کی مسلسل تنقید کے بعد ہٹوا دیا گیا ہے۔ پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے دو افسران کو معطل کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر آخر کیسے وہاں پر شاعر مشرق کا مجسمہ نصب کیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مجسمہ مالیوں نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت بنایا۔دونوں افسروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

پی ایچ اے کی طرف سے اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ اب ماہرین سے شاعر مشرق کا نیا مجسمہ بنوایا جائیگا اور اس کیلئے باقاعدہ طریقہ کار کے تحت اجازت نامہ جاری کیا جائیگا اور اس مجسمے کو دوبارہ گلشن اقبال پارک میں نصب کیا جائیگا ۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے گلشن اقبال پارک میں نصب کئے گئے ایک مجسمے کی تصویر وائرل ہو گئی ۔ جسے لوگوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


ای پیپر