lahore,gujarpura,saba,killed,burn,burnt to death,in laws
03 فروری 2021 (13:36) 2021-02-03

لاہور : بیٹا پیدا نہ کرنے پر دو بچوں کی ماں کو لاہور میں مبینہ طور پر تشدد اورجلا کر قتل کر دیا گیا۔ بھائی نے سنگین الزامات عائد کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پولیس نے مقتولہ کے شوہر جہانگیر ٗ دیور سلیم ٗ ساس نیلو بیگم جبکہ ایک اور سسرالی رشتہ دار شبیر عرف بابو کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق صبا کے جسم پر اور خاص طور پر گردن پر تشدد کے نشان بھی ملے ہیں۔

مقتولہ کے بھائی عابد نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کی شادی چار سال قبل جہانگیر سے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں تھیں  جن میں سے چھوٹی کی عمر ابھی صرف چار ماہ ہے۔صبا کی نندیں اکثر اسے بیٹا نہ ہونے کا طعنہ دیا کرتی تھیں اور خاندان کی بزرگوں کی مد اخلت پر یہ مسئلہ حل ہوا کرتا تھا۔پیر کی رات کو مجھے کال کر کے بتایا گیا کہ میری بہن جھلس گئی ہے۔ میں ایک دوست کے ساتھ وہاں پہنچا تو میری بہن کی حالت تشویشناک تھی اور اس کے جسم پر تشدد کے نشان بھی تھے۔

مقتولہ کے بھائی کے مطابق انہوں نے اپنی بہن کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں۔ اس دوران ان کے شوہر کے دیگر رشتہ دار فرار ہوگئے اور ابھی تک پولیس انہیں تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 


ای پیپر