red,fort,delhi,seal,closed,bird flu,farmers,protest
03 فروری 2021 (13:18) 2021-02-03

نئی دہلی : بھارت کی حکومت نے دہلی کا لال قلعہ سیل کردیا  اور دعویٰ کیا ہے کہ ایسا برڈ فلو کی ممکنہ اطلاعات کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں لال قلعہ پر سکھوں کے مذہبی پرچم لہرانے کے بعد اور اب کسانوں کی طرف سے ملک گیر احتجاج کے اعلان کے بعد اب بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لال قلعہ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر دیا گیا ہے اور کسی بھی سیاح کو اب اس طرف جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بھارتی حکومت کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایسا اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ گزشتہ روز لال قلعہ کے احاطے میں 60 پرندے مردہ پائے گئے تھے اور بھارتی حکام کو خدشہ ہے کہ کہیں یہ برڈ فلو کی وجہ سے نہ ہو اس لئے صحت کے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے لال قلعہ کو بند کیا جا رہا ہے۔

جبکہ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسا اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج اب شدت اختیار کرنے والا ہے۔ کسانوں نے 6 فروری سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد بھارتی حکومت کو یہ خدشہ ہے کہ اس بار کہیں لال قلعہ پر سکھوں کے مذہبی پرچم لہرانے سے بڑھ کر کوئی واقعہ نہ ہو  جائے۔ 


ای پیپر