Great, news, Pakistan, pandemic, vaccine, started, ncoc
03 فروری 2021 (13:01) 2021-02-03

اسلام آباد:پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ٗ عالمی وبا کی ویکسین کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔این سی او سی کی تقریب میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی چارج نرس رضوانہ یاسمین وہ پہلی ہیلتھ ورکر بن گئیں جن کو پاکستان میں عالمی وبا کی ویکسین لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کی ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اس حوالے سے ایک تقریب کا آغاز ہوا جس میں عالمی وبا کی ویکسین سے استفادہ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ہیلتھ ورکراسلام آباد پمز ہسپتال کی چارج نرس رضوانہ یاسمین کو ویکسین لگا دی گئی۔ اس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آفس اسلام آباد کے جاوید اقبال اور نجی ہسپتال کے فہد محمود کو ویکسین لگائی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پورے ملک میں آج بیک وقت عالمی وبا کی ویکسین لگانے کا آغاز کر  دیا گیا ہے۔ چین نے پاکستان کو تحفے کے طور پر 5 لاکھ ویکسین دی ہیں ۔پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں سے دس کروڑ افراد کو عالمی وبا کی ویکسین لگ سکتی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ اس سال کے آخر تک پاکستان کے 70 فیصد لوگوں تک عالمی وبا کی ویکسین پہنچ سکے۔ 


ای پیپر