All Pakistanis, vaccination, Asad Umar, NCOC, pandemic, PM Imran Khan
03 فروری 2021 (11:50) 2021-02-03

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وبائی صورتحال میں پاکستان کی مثبت حکمت عملی کارفرما رہی ، ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے ، امید ہے ویکسی نیشن سے تمام پاکستانی پوری طرح مستفید ہوں گے۔

این سی او سی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمارے اصل ہیرو ہیلتھ ورکرز ہیں جنہوں نے جان خطرے میں ڈال کر کام کیا ، وزارت صحت نے وبا سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں نے وبا کیخلاف مل کر کام کیا ہے۔ تمام وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، تقریب اتحاد کا مظہر ہے ، ملک پر مشکل وقت میں سب مل کر کام کرتے ہیں۔ اللہ نے بہت کرم کیا مشکل حالات میں بہتر نتائج حاصل کرسکے۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام کے تعاون اور حکومت کی کوششوں سے وبا پر قابو پایا ، انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال میں چین کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ میں سابق معاون خصوصی ظفر مرزا کا بھی شکر گزار ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے نے جانیں خطرے میں ڈال کر قوم کیلئے خدمات انجام دیں ، ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکرز قوم کے ہیرو ہیں۔


ای پیپر