Important decisions, PDM meeting, Yousaf Raza Gillani, PTI government, PM Imran Khan
03 فروری 2021 (11:20) 2021-02-03

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے ، اتحاد میں 11 جماعتیں ہیں سب کا مؤقف سنا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک ٹھنڈی نہیں ہوئی ، یوم کشمیر بھی ہوگا اور حیدرآباد میں جلسہ بھی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا جلسہ کشمیر میں ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل قانونی ماہرین کی رائے پر استعفے نہیں دیئے ، ماہرین نے رائے دی استعفوں کے باوجود سینیٹ الیکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں ضمنی ، سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کرپشن اور دولت لوٹنے کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے۔ وعدہ معاف گواہوں کو جیل میں ہونا چاہیے مگر وہ باہر ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایک ہی الزام پر 26 مقدمات بنا دیئے گئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی وزرا کا کہنا ہے پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑی گئی ہے اس لیے اپوزیشن رہنماؤں نے استعفے نہیں دیئے۔ عمران خان نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے یہ لوگ استعفے دینے کی بجائے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔


ای پیپر