56 patients, lives, Pakistan, pandemic, NCOC
03 فروری 2021 (10:10) 2021-02-03

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 56 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی تعداد 11 ہزار ، 802 ہوگئی۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران وبا کے 35 ہزار ، 460 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار ، 384 ٹیسٹ مثبت آئے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 5 لاکھ ، 49 ہزار ، 32 تک پہنچ گئی جبکہ 5 لاکھ ، 4 ہزار ، 46 مریض وبا کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں عالمی وبا کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

دوسری جانب عالمی وبا دنیا بھر میں 10 کروڑ 43 لاکھ افراد کو متاثر کرچکی ہے ، وبا 22 لاکھ 62 ہزار سے زائد جانیں نگل چکی ہے۔

ادھر برطانیہ کے 100 سالہ کیپٹن ٹام مور وبا سے انتقال کر گئے ہیں ، برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کی نئی قسم ، ارتقاء کے بعد مزید طاقتور ہو چکی ہے۔

یہ قسم انسانی جسم میں موجود اینٹی باڈیز کو دھوکا دے کر مدافعتی نظام میں داخل ہونے کی طاقت رکھتی ہے۔ سائنس دانوں نے روس کی تیار کردہ ویکسین اسپٹنک فائیو کو وائرس کے خلاف 92 فیصد مؤثر قرار دیا ہے۔


ای پیپر