سعودی عرب نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی
سورس:   فائل فوٹو
03 فروری 2021 (00:18) 2021-02-03

ریاض ،سعودی عرب نے پاکستانیوں کے سفر پر پابندی عائد کردی ۔پاکستانیوں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی کورونا وائرس کی نئی لہر کے اندیشے کےے باعث لگائی گئی ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  کل رات نو بجے کے بعد کوئی بھی پاکستانی سعودی عرب کے لئے سفر نہیں کرسکے گا۔ تاہم سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پروازوں کو سلسلہ جاری رہے گا ۔ 

ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس پاپندی پر عمل درآمد بدھ 3 فروری کی رات 9 بجے سے ہو گا۔ یہ پابندی وبا کی موجودہ صورتحال اورصحت عامہ کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والوں پر عائد کی گئی ہے جن میں پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی اور برازیل  شامل ہیں۔

عارضی پابندی کا شکار ممالک میں پرتگال، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، جاپان اور مصر بھی شامل ہیں۔


ای پیپر