تحریک انصاف کی چوہدری پرویز الہٰی سے اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
03 فروری 2020 (20:32) 2020-02-03

لاہور:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی مسلم لیگ (ق ) کے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات ، دونوں جماعتیں ملکی ترقی کےلئے ساتھ ہیں,وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اختلافات کی خبریں درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران سے انتہائی خوشگوار ماحول میں بات ہوئی ہے اور ملاقات میں دونوں پارٹیوں کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)ہمارا بہت مضبوط رشتہ ہے ، تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات کا تاثر غلط ہے اور جلد کمیٹی کی سطح پر ملاقات ہوگی۔شفقت محمود نے کہا کہ دونوں جماعتوں کا نظریہ ایک ہے اور ملک کی ترقی میں ساتھ جاری رہے گا۔


ای پیپر