شیخوپورہ المناک حادثہ,ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک
03 فروری 2020 (18:30) 2020-02-03

شیخوپورہ : شیخوپورہ میں موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب تیز رفتار ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرای ،کار سوار ایک ہی خاندان کے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمرہ سے واپسی پر کار سوار فیملی لاہور سے چنیوٹ جارہی تھی کے موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب گاڑی کا اچانک ٹائر پھٹ گیا تیزرفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجہ میں 12سالہ حنزلہ,ابوہریرہ,35سالہ زبیدہ بی بی اور 50سالہ محمد سجاد سمیت 4افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3بچوں سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے .

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایف ڈبلیو او اور ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے 45سالہ عبد الجبار بھی دم توڑ گیا جبکہ تین زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت کے باعث لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا گیا۔


ای پیپر