ترکی ،شام کے حالات کشیدہ ،متعدد ہلاک
03 فروری 2020 (16:56) 2020-02-03

استنبول: ترکی کے صدر طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں ترک فوجیوں کی فائرنگ سے کم از کم 30شامی فوجی مارے گئے ۔

ترک صدر نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے اس قسم کے حملوں کا جواب دیا اور مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے، ہم اپنے ملک، عوام اور ادلب کے اپنے بھائیوں کی سلامتی کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں ۔

دوسری جانب ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جوابی کارروائی اس وقت کی گئی جب ادلب میں شامی گولہ باری سے ترکی کے 4فوجی ہلاک اور 9دیگر زخمی ہوئے۔


ای پیپر