فائل فوٹو

پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اورپریکٹس شیڈول جاری کردیا
03 فروری 2020 (15:35) 2020-02-03

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اورپریکٹس شیڈول جاری کردیا۔

  پی بی سی حکام کے مطابق مہمان ٹیم 5 فروری بروز بدھ کی صبح اسلام آبادپہنچے گی ، بنگلہ دیش ٹیم 5 فروری کو دوپہرڈیڑھ بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ 6 فروری کو بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی ۔

پی سی بی کے مطابق پریکٹس سیشن صبح10 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا،دو میچز کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ 7 فروری کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔


ای پیپر