فائل فوٹو

ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا
03 فروری 2020 (12:49) 2020-02-03

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

  ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا اور چین سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی پاکستان آمد پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کا جامع نظام موجود ہے لہذا انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات کے مطابق قواعد پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔


ای پیپر