فائل فوٹو

بیڈ بوائز کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار، ریکارڈ بزنس کر لیا
03 فروری 2020 (10:24) 2020-02-03

نیویارک: بیڈ بوائز کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار، تین ہفتے میں بیڈ بوائز 148 ملین ڈالر کما کر پہلی پوزیشن پر براجما ہے۔

بیڈ بوائز فار لائف مسلسل تیسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر قبضے کی جنگ جیتنے میں کامیاب، 148 ملین ڈالر کما کر پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ جنگِ عظیم اول کے دو برطانوی سپاہیوں کے گرد گھومتی کہانی بھی سب کو بھاگئی، چھ ہفتے میں فلم '1917' نے 119 ملین ڈالر کما کر دوسری پوزیشن پر رہی۔ یونی ورسل اسٹوڈیو کی پیشکش '' ڈولٹل'' 3 ہفتوں میں 55 ملین کا بزنس کر کے تیسرے نمبر پر ہے۔


ای پیپر