فوٹو بشکریہ فیس بک

منگل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہو گی: محکمہ موسمیات
03 فروری 2019 (14:18) 2019-02-03

لاہور: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواوں کا ایک اور سلسلہ سوموار کو ملک میں داخل ہو گا اور منگل سے خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گگلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو گی۔

ملک بھر میں سردی کا راج برقرار، پنجاب کے جنوبی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال دیئے، بہاولپور، ملتان، خانیوال اور لودھراں میں دھند، ٹریفک کی روانی متاثر۔

بالائی پنجاب میں سورج نکلنے سے موسم خوشگوار، خیبر پختونخواہ کے میدانوں میں سورج کی آنکھ مچولی، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری۔ وزیرستان، مانسہرہ، اپر ہزارہ، کوہستان، کاغان ناران سمیت کئی وادیوں میں برفباری کے باعث متعدد سڑکیں بند، مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا۔

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہو گا۔ ہزارہ، مالاکنڈ، پوٹھوہار ریجن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، کشمیر اور گگلگت بلتستان میں بادل کھل کر برسیں گے۔ مردان، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد میں بھی سرمئی رت چھائی رہے گی۔


ای پیپر