فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ، رپورٹ آنے پر میڈیکل بورڈ دوبارہ بیٹھے گا
03 فروری 2019 (13:58) 2019-02-03

لاہور: نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ الٹراساؤنڈ، سی ٹی اسکین، ریڈیالوجی سمیت دیگر ٹیسٹ مکمل، رپورٹ آنے پر میڈیکل بورڈ دوبارہ بیٹھے گا۔

پرنسپل سمز ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے تک نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں رکھا جائے گا، مزید علاج کا فیصلہ بعد میں کرینگے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم کو مختلف ٹیسٹ مکمل ہونے پر او پی ڈی سے وی وی وی آئی پی بلاک منتقل کر دیا گیا۔


ای پیپر