ایران کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، عالمی سطح پر ہلچل مچ گئی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
03 فروری 2019 (12:11) 2019-02-03

تہران: ایران نے طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر کہ دشمنوں کی نیندیں حرام کر دیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دفاعی نظام کو مظبوط بنانے کیلئے ہویزا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ 12 سو کلو میٹر تک مار کی صلاحیت کے میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے بتایا کہ میزائل نچلی سطح پر پرواز کر کے ساکت اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے پاس 2000 کلو میٹرتک اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں۔


ای پیپر