Telephone call between Nawaz Sharif, Asif Zardari
03 دسمبر 2020 (22:39) 2020-12-03

کراچی :پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان اہم ترین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،دونوں رہنمائوں نے ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال اور خاص طو رپر پی ڈی ایم کے لیئے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور آصف زرداری نے 8 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماوں کے مابین گذشتہ چند دنوں میں چوتھی بار رابطہ ہوا ہے۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کی طرف سے حکومت کیخلاف احتجاجی جلسوں میں زیادہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ،اس سے قبل مریم نواز نے لاہور میں پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کوہونے والے جلسے سے متعلق بھی بڑے اعلانات کر دئیے ہیں ،جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ 13 تاریخ کو ہونے والے جلسے سے قبل لاہور کے مختلف حلقوں میں ریلیوں کی شکل میں ورکروں سے بھی ملاقات کرینگی ۔

ملتان جلسے میں حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے باوجو د بھی پی ڈی ایم نے جلسہ کر کے دکھایا ،واضح رہے اس وقت ملک میں عالمی وبا کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے ،حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ہو ش کے ناخن لیتے ہوئے عوا م کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے اور ایسے جلسے جلوسوں سے اجتناب کرنا چاہیے جہاں عالمی وبا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہو ۔


ای پیپر